18 مئی 2014 - 06:54
یوکرین: مشرقی علاقوں کی صورت حال تشویشناک

یوکرین کے مشرقی علاقوں کی صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقوں کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں یوکرین کے مشرق منجملہ کریمیا کے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے، کریمیا کا علاقہ مارچ کے 2014 میں روس کے ساتھ ملحق ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر ناوی پیلائي نے بھی اس مسئلہ پر فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ رپورٹ سیاسی اغراض و مقاصد کے دائرے میں تیار کی گئی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے حکام کے بقول یہ رپورٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں کی ایف حکومت کے عدم اقدامات کی آئینہ دار ہے۔ روس کے حکام نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کو تیار کرنے والوں کو سیاسی احکامات دیئے گیئے تھے تاکہ یوکرین کی عبوری حکومت کے اقدامات کو چھپایا جائے۔

.......

/169